تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کرونا وائرس، یورپ میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار، دنیا بھر میں 23 ہزار ہلاکتیں

پیرس: یورپ میں کرونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ دنیا بھر میں ہونے والے اموات اضافے کے بعد 23 ہزار سے زائد ہوگئیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کی وجہ سے اٹلی، جرمنی، فرانس سمیت دیگر ممالک میں آج بھی متاثرہ افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی اور فرانس میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد یورپ میں مرنے والوں کی تعداد دنیا بھر میں سب سےزیادہ ہوگئی۔ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 645 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس کی تباہ کاریاں، دنیا کا پہلا وزیراعظم مستعفی

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیابھر میں اب تک کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات 23 ہزار 28 تک پہنچ گئیں جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 245 تک پہنچ گئی۔

کرونا وائرس دنیا کے 198 ممالک میں پھیل چکا ہے، چین کے بعد اس وبا نے سب سے زیادہ تباہی اٹلی اور پھر فرانس میں مچائی جبکہ امریکا میں بھی 1 ہزار 32 سے زائد مریض ہلاک ہوچکے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: نقصانات کے ساتھ فوائد بھی سامنے آگئے

امریکی حکومت نے نیویارک کے اسپتالوں میں جگہ ختم ہو جانے کے بعد ریاست کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے عارضی مردہ خانہ تیار کرلیا۔ ایران میں 2077،ترکی میں 59،سعودی عرب میں 2 مریض دوران علاج دم توڑ گئے۔

Comments

- Advertisement -