تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکا پر کرونا کا قہر، 1لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد ہلاک

واشنگٹن : امریکا میں کرونا وائرس ایک بار پھر بے قابو ہوگیا، کوویڈ نائنٹین سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن امریکا سب سے زیادہ کروناوائرس سے ہلاکتوں کا والا ملک بن چکا ہے۔ اب تک امریکا میں 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد کرونا مریض دم توڑ چکے ہیں۔

امریکی حکام نے لاک ڈاون ختم کرنے والی ریاستوں میں پھر اسمارٹ لاک ڈاون کا آغاز کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ کاروبار کھولنے کے بعد تمام ریاستوں میں کرونا کیسز کے ریکارڈ نمبر سامنے آئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست الاباما، ایریزونا، کیلی فورنیا، جارجیا، میسی سیپی، اوکلاہوما، فلوریڈا، ہیوسٹن کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، جس کے سدباب کےلیے ٹرمپ انتظامیہ نے فلوریڈا سمیت دیگر ریاستوں میں پابندیاں دوبارہ سخت کردیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل امریکا میں ہینڈسینیٹائزر پینے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک اور متاثرہ شخص کیمیائی مرکب’میتھانول‘ کی وجہ سے ہمیشہ کے لیے قوت بصیرت سے محروم ہوگیا تھا۔

ہینڈ سینیٹائزر پینے کا بھیانک انجام

ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے مطابق ہینڈسینیٹائزر پینے کا پہلا واقعہ 7 مئی کو پیش آیا تھا جس کے بعد مزید 7 کیسز سامنے آئے، جن میں سے تین افراد ہلاک ہوگئے، باقیوں کا علاج جاری ہے تاہم ان کی حالت بھی غیر ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ افراد نے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کےلیے ہینڈ سینیٹائزر پیا تھا۔

Comments

- Advertisement -