تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کروناوائرس کی پاکستان منتقلی کا خدشہ، حفاظتی اقدامات

پشاور: کروناوائرس کی پاکستان منتقلی کے خدشے کے پیش نظر باچاخان ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کیے جانے لگے، ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی اسکریننگ کے انتظامات کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک سے آئی پروازوں کے مسافروں کو ہیلتھ کاؤنٹر سے گزرا جارہا ہے، ہیلتھ کاؤنٹر پر محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات موجود ہیں۔

خلیجی ممالک سے آئے مسافروں کی تھرمل باڈی اسکینر اور تھرمامیٹر سے اسکریننگ کی جارہی ہے۔ مسافر کو وائرس کی تشخیص پر باچاخان ایئرپورٹ پر مخصوص کمرے میں رکھا جائے گا۔ خیال رہے کہ تھرمل اسکینر مسافروں کے اضافی درجہ حرارت کی پیمائش کرتا ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص نا ممکن ، عالمی لیبارٹریوں سے رابطہ

واضح رہے کہ پاکستان نے کرونا وائرس کی ممکنہ خطرے کے پیش نظر عالمی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے۔ ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت نہیں ،رپورٹ ہونیوالے مشتبہ کیسز کے سیمپلزبین الاقوامی لیبارٹریز بھیجےجائیں گے۔ وزارت صحت نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ کی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر کا اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت نہیں، رپورٹ ہونے والے مشتبہ کیسز کے سیمپلز عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ میں قائم لیبارٹریوں میں بھیجے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -