تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کرونا وائرس: جرمنی کا غیر یورپی شہریوں‌ سے متعلق بڑا اقدام

برلن : عالمی وبا کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے جرمن حکام نے ہوائی اڈوں سے غیر یورپی شہریوں کو واپس بھیجنا شروع کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی شہر ووہان سے شروع ہونے والے مہلک ترین کرونا وائرس نے وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے جس سے بچاؤ کےلیے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن ہوچکا ہے۔

جرمن حکومت نے کرونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے ہوائی اڈوں سے غیر یورپی شہریوں کو واپس بھیجنا شروع کردیا، ابتدائی طور پر پابندی 30 دنوں کےلیے عائد کی جائے گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ بدھ کو فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر 140 مسافروں کو داخلے سے روک دیا گیا تھا، خیال رہے کہ فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر پانچ ہزار سے زائد مسافر، 100 پروازوں کو چیک کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی پابندیوں کے مطابق سیاحتی، کاروباری ویزے پر جرمنی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم جرمن شہری اور اہل خانہ پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

خیال رہے کہ ہلاکت خیز کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر جرمنی میں 28 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار 327 ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -