تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کوروناویکسین: سعودی عوام کے لیے بڑی خوشخبری

ریاض: عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے کوروناویکسین کی پہلی کھیپ سعودی عرب پہنچ گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ادویہ ساز کمپنی فائزر کی جانب سے تیار کردہ کوروناویکسین کی پہلی کھیپ سعودی عرب پہنچ گئی جس کے بعد ویکسی نیشن کے آغاز کا پلان مرتب کیا جارہا ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی، آئندہ 3 دن میں ویکسین کو ملک بھر میں تقسیم کیا جائے گا جس کے بعد لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

سعودی عرب نے امریکی کمپنی فائزر کی ویکسین لگانے کی منظور ی دی تھی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں کرونا وائرس ویکسین کے لیے، موبائل ایپ پر رجسٹریشن شروع ہونے کے ایک روز کے اندر 1 لاکھ افراد نے خود کو رجسٹر کروا لیا ہے۔ گزشتہ روز وزارت صحت نے کرونا وائرس ویکسین لینے کے خواہشمندوں کو موبائل ایپ میں رجسٹریشن کی ہدایت کی تھی۔

سعودی عرب: کرونا وائرس ویکسین کے لیے 1 لاکھ افراد کی رجسٹریشن

وزارت کے مطابق 3 مراحل میں ویکسین دی جائے گی، یہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے بالکل مفت ہوگی۔ پہلے مرحلے میں ان افراد کو ویکسین دی جائے گی جن کی عمریں 65 سال سے زیادہ ہیں، وہ افراد جو کرونا وائرس کے مریضوں سے براہ راست رابطے میں ہیں اور وہ جو مستقل بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

دوسرے مرحلے میں ان افراد کو شامل کیا جائے جن کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں، صحت عملہ اور مستقل بیماریوں میں مبتلا افراد بھی اس مرحلے میں شامل ہوں گے۔ تیسرے مرحلے میں یہ ان تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے فراہم ہوگی جو ویکسین لینے کے خواہشمند ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -