تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا وائرس نے دنیا بھر میں ساڑھے 25 لاکھ انسانوں کو متاثر کردیا

کراچی : مہلک ترین کوویڈ 19 وائرس نے دنیا بھر میں 25 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کردیا جبکہ ہلاکتیں 1 لاکھ 77 ہزار کا ہندسہ عبور کرگئیں۔

چین سے پھیلنے والے والے جان لیوا وائرس کرونا کی وبا نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے لیکن اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکا اور یورپ ہورہے ہیں جہاں لاشوں کا انبار تو لگ چکا ہے لیکن معیشت بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار 641 تک پہنچ چکی ہے لیکن حوصلہ کن بات یہ ہے کہ 6 لاکھ 90 ہزار سے زائد کرونا مریض ڈاکٹروں کی جدوجہد کی بدولت صحتیاب بھی ہوئے ہیں جبکہ دیگر مریضوں کی زندگیاں بچانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

امریکا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک سے ایک ہے جہاں عالمگیر وبا میں مبتلا ہوکر 45 ہزار 340 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 19 سے تجاوز کرچکی ہے۔

کرونا وائرس نے جتنی تیزی سے اٹلی میں لوگوں کو لقمہ اجل بنایا تھا اتنی ہی تیزی سے اسپین میں وبا نے کو کی زندگیاں برباد کی ہیں اور اب تک اسپین میں 21 ہزار 282 افراد کی جانیں نگل چکا ہے جبکہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد ہے۔

اٹلی میں جان لیوا وبا اب تک 24 ہزار 648 لوگوں کو ہلاک جبکہ 1 لاکھ 83 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کرچکی ہے۔

یورپی ممالک میں فرانس اور برطانیہ بھی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، فرانس میں وائرس نے 20796 جانیں نگلیں اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو مریض بنایا جبکہ برطانیہ میں اموات کی تعداد 17337 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ایرانی ڈاکٹروں اور حکام نے وائرس کے پھیلاؤ پر تقریباً قابو پالیا ہے جس کے باعث وہاں ہلاکتوں کی شرح میں کمی آئی ہیں۔ اس کے باوجود وائرس نے 5297 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 84 ہزار سے افراد متاثر ہیں۔

چین نے وائرس پر کئی روز قبل ہی قابو پالیا تھا جس کے باعث وہاں اموات کی شرح تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، چین میں 4632 افراد ہلاک جبکہ 82 ہزار لوگ تاحال متاثر ہیں۔

جرمنی میں کرونا وائرس سے 5086 افراد ہلاک اور ایک 48 ہزار سے زائد لوگ بیمار ہوگئے، کرونا وائرس نے بیلجیئم میں 5998 جبکہ 40 ہزار افراد کو متاثر کیا۔ وائرس سے سوئٹزرلینڈ میں 1478 اور ترکی میں 2529 انسانی جانیں لیں جبکہ 95 ہزار سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا۔

وائرس برازیل میں بھی 2741، سوئیڈن میں 1765، پرتگال میں 765، کینیڈا میں 1834، نیدرلینڈ میں 3916، انڈونیشیا میں 616، جنوبی کوریا میں 186 جبکہ بھارت میں 645 افراد کو لقمہ اجل بنایا جبکہ 20 ہزار افراد متاثر ہیں اور سعودی عرب میں کرونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 109 ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -