The news is by your side.

Advertisement

برطانیہ کی اہم شخصیت میں کرونا وائرس کی تصدیق

لندن : کرونا وائرس نے برطانوی وزیر صحت کو بھی اپنا شکار بنالیا، خاتون ہیلتھ منسٹر نادین ڈورس میں بھی ہلاکت خیز وائرس کی تشخیص ہوگئی, جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 382 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے ہلاکت خیز کرونا وائرس نے برطانیہ میں اپنے پنجے گاڑ گئیے، وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال رک نہ سکا اور نہ ہی اسے پھیلنے سے روکا جاسکا ہے۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 382 ہوگئی ہے جس میں برطانوی وزیر صحت نادین ڈورس بھی شامل ہیں۔

وزیر صحت نے کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد تمام سرگرمیاں معطل کرکے خود کو سیلف آئسولیشن میں رکھ لیا ہے، نادین ڈورس گزشتہ ہفتے سیکڑوں افراد سے ملاقاتیں کرچکی ہیں جبکہ خاتون وزیر صحت وزیر اعظم کے استقبالیے میں بھی شریک تھیں۔

بطور نرس اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی 62 سالہ خاتون وزیر ‘میں اس وائرس کا برا وقت گزار چکی ہوں اور اب میری صحت بہتری کی جانب گامزن ہے، خود کو اپنے کمرے تک محدود کررکھا ہے مجھے امید ہے جلد صحتیاب ہوجاؤں گی’۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ کوبرا کمیٹی اجلاس میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا اعتراف کیا اور وزیر اعظم کو سوشل ایونٹ اور اسکولز بند کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔

وزیر اعظم سائنسی اداروں سے مشاورت کے بعد فیصلے پر غور کریں گے۔ دوسری جانب کمیشن آف ہاؤس نے کہا ہے کہ ہلاکت خیز وائرس کے باعث پارلیمنٹ کی کارروائی نہیں رکے گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث برطانیہ میں سینٹ پیٹرک ڈے پریڈ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سینٹ پیٹرک ڈے17 مارچ کو برطانیہ بھرمیں منایا جاتا ہے، آئر لینڈ کا قومی دن ہونے کے باعث شہر شہر بریڈز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں