تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

کوروناوائرس: سعودی عرب میں اہم فیصلے

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا اس دوران کوروناصورت حال، ملکی اور بین الاقوامی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانرواں کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بین الاقوامی معاملات اور ملکی امور کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے ڈویلپمنٹ اور ریسرچ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں عمرہ کی اعلی کمیٹی کی تنظیم اور لائحہ عمل کے علاوہ اختیارات کی تقسیم کے لیے ضابطوں کی بھی منظوری دی گئی، یہ بھی فیصلہ ہوا ہے مملکت میں غیر منافع بخش شعبے کی بہتری کے لیے قومی مرکز قائم کیا جائے گا۔

آن لائن اجلاس میں کابینہ نے جن شعبوں کو نجکاری کی جارہی ہے، ان کے کارکنوں اور اہلکاروں کے معاملات کی انجام دہی کے طریقہ کار کو بھی منظور کیا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دوران اجلاس کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے موصول ہونے والے مکتوب کے متعلق آگاہ کیا۔ بعد ازاں کابینہ نے ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح کے درمیان ہونے والے اجتماع کے حوالے سے بتایا۔

کابینہ اراکین نے سعودی عرب میں کوروناوائرس کی صورت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -