تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

امریکا میں کرونا وائرس، بچوں سے متعلق افسوس ناک خبر

واشنگٹن: امریکا میں بڑے عمر کے افراد کے علاوہ کروناوائرس بچوں کو بھی بڑی تعداد میں نشانہ بنارہا ہے، گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران تقریباً 1 لاکھ امریکی بچے وبائی مرض کا شکار ہوئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں 1 لاکھ بچوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے جس نے حکومت نے لیے نیا چیلنج کھڑا کردیا ہے، ملک میں کیسز میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی کچھ ریاستوں میں آئندہ ہفتے سے اسکول کھلنے ہیں لیکن دو ہفتوں میں کرونا کے ریکارڈ کیسز نے والدین کو بھی پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ ملک بھر میں تقریباً 5 ملین افراد کروناوائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں 3 لاکھ 38 ہزار بچے رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکا میں وبائی مرض سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 62 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

متعقلہ اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسکول کھلنے کے بعد بچوں سے وائرس منتقل کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا میں 25 بچے کروناوائرس سے انتقال کرگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -