تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا اور ہارٹ اٹیک کی گہری مماثلث سامنے آگئی

برلن: جرمنی کے طبی ماہرین نے کرونا وائرس اور ہارٹ اٹیک کے درمیان انتہائی تشویشناک مماثلث دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے تحقیقی ماہرین نے  کرونا اوردل کے دورے کے درمیان انتہائی تشویشناک مماثلث دریافت کی اور بتایا کرونا وائرس سے بھی دل کی صحت کو اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے جتنا ہارٹ اٹیک سے ہوتا ہے۔

یونیورسٹی اسپتال فرینک فرٹ کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ کرونا وائرس کا یہ خوفناک نقصان صحت مند ہونے والے 78فیصد سے زائد لوگوں میں پایا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق کرونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کے دل کے اسٹریکچر میں ویسے ہی تبدیلی آئی جیسے ہارٹ اٹیک کے بعد آتی ہے۔

تحقیقی رپورٹ میں ماہرین نے بتایا کہ کرونا وائرس دل کے پٹھوں میں بھی سرایت کرجاتا ہے جس کی وجہ سے وہ کمزور ہوجاتے ہیں اور پھر ہارٹ اٹیک کا خطرہ بہت زیادہ حد تک بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے تحقیق میں کرونا وائرس سے مرنے والے سینکڑوں مریضوں کا ڈیٹا اور نمونے حاصل کیے جن سے معلوم ہوا کہ ان میں سے 60فیصد سے زائد مریضوں کے دل کے پٹھوں میں وائرس موجود تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے یہ ثابت ہوا کہ کرونا وائرس براہ راست بھی دل اور دل کے پٹھوں کو متاثر کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -