تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کرونا وائرس دھوکا ہے، شہری نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

لاہور: شہری نے پاکستان اور پنجاب میں کرونا وائرس نہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے خود کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے روبرو کرونا وائرس تجربات کے لیے پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے ملک میں کرونا وائرس کے موجود نہ ہونے کے ایک شہری کے عجیب دعوے پر وفاقی وزارتِ صحت سے جواب طلب کر لیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے شہری سید اظہر عباس کی درخواست پر سماعت کی، جس میں وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر صحت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان اور خصوصاً پنجاب میں کرونا وائرس کا وجود نہیں اور عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے، اگر سماجی فاصلے کا مسئلہ ہے تو میں تجربے کے لیے حاضر ہوں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ وزارت کو درخواست کریں تاکہ دس پندرہ روز آپ کرونا مریضوں کی خدمت کر سکیں اور تجربہ بھی ہو جائے گا۔

درخواست گزار نے کہا کہ بیماری جانوروں میں ہو تو اس پر ویکسین کو چیک کیا جاتا ہے، کسی جانور کو کرونا کی بیماری نہیں ہوئی، چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے آج خبر سنی ہے کہ اسپین میں 2 جانوروں میں کرونا وائرس پایا گیا ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی اسلام آباد میں دائر درخواست خارج ہو چکی ہے، شہری سید اظہر عباس نے بتایا کہ اسلام آباد سے خارج ہونے والی درخواست ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے خلاف تھی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ کرونا وائرس دھوکا ہے اس دھوکے کو بے نقاب کرنے کا حکم دیا جائے، جب کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ و دیگر سے کرونا وائرس بارے رپورٹ طلب کی جائے اور رپورٹ کی روشنی میں آئین کے تحت کارروائی کی جائے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں