تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کوروناوائرس: جاپان بھی بڑی مشکل میں پھنس گیا

ٹوکیو: جاپان میں کوروناوائرس سے شدید متاثرہ افراد کی تعداد ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں تین دن کے دوران وبا کے شدید متاثرہ مریضوں کی ریکارڈ تعداد سامنے آئی ہے اس سے قبل ایسی صورت حال کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔

جاپانی وزارت صحت نے بتایا کہ مسلسل تین ایام کے دوران ملک بھر میں کووِڈ 19 سے متاثرہ شدید علیل مریضوں کی تعداد ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی ہے۔

وزارت کے مطابق مذکورہ دورانیے میں 1 ہزار 304 کورونا کے شدید متاثرہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ جاپان میں سنگین مریضوں کے اعتبار سے ریکارڈ تعداد ہے، کئی مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں جبکہ متعدد کا علاج انتہائی نگہداشت کمروں میں کیا جارہا ہے۔

مؤثر ہونے کی تصدیق کے بعد جاپان نے مزید کن 2 ویکسینز کی منظوری دے دی؟

خیال رہے کہ کورونا وبا کے وار دنیا بھر میں جاری ہیں۔ موجودہ صورت حال میں بھارت سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں گزشتہ ہفتوں گیس کی قلت بھی رہی جس سے سیکڑوں مریضوں کی اموات ہوئیں۔

امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک بھی وبا کے خلاف جنگ کررہے ہیں اور ویکسینیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -