تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

کرونا وائرس، کویت میں 20 روز تک مکمل کرفیو کا اعلان

کویت سٹی: کویت کی حکومت نے کرونا وائرس کے تیزی سے رپورٹ ہوتے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں دس روز تک مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کے وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ کرفیو کا اطلاق اتوار 10 مئی کی شام چار بجے سے تیس مئی تک ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کرفیو کا فیصلہ کرونا کے نئے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ عوام گھروں پر رہیں اور وائرس کم سے کم پھیلے۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کرفیو سے متعلق مزید اعلانات جلد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  کویت میں لاک ڈاؤن نرم کرنے پر غور

یاد رہے کہ کویت نے 20 اپریل سے ملک بھر میں 16 گھنٹے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا بعد ازاں اس کا دورانیہ مزید بڑھایا گیا البتہ اس دوران شام چار  سے رات 8 بجے تک چند محکموں اور اداروں کو کام کرنے کی اجازت تھی۔

واضح رہے کہ کویت میں کرونا کے 641 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 7 ہزار 208 تک پہنچ گئی جبکہ اموات کی تعداد 47 تک پہنچ گئی۔

Comments

- Advertisement -