تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا وائرس: 24 گھنٹوں میں مزید 627 اطالوی ہلاک

روم : اٹلی میں موت راج کرنے لگی، ہر طرف لاشیں ہی لاشیں نظر آنے لگیں، کرونا وائرس کے باعث ایک ہی دن میں 627 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اسپتالوں میں بستر اور قبرستانوں میں دفنانے کیلئے جگہ نہ بھی ختم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کی وبا نے ترقی یافتہ ممالک کو بھی مجبور بنادیا ہے، اٹلی میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ناقص انتظامات اور لوگوں کی غیر سنجیدگی اور لا پرواہی سے صورتحال انتہائی خوفناک ہوگئی۔

ملک بھر میں لاشوں کے انبار لگ گئے جبکہ اسپتالوں میں بستر اور قبرستانوں میں دفنانے کیلئے جگہ بھی نہیں بچی، ایک ہی دن میں 627 افراد جان سے گئے، جس کے بعد ہلاکتیں 47،021 ہوگئی ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لوگوں نے احتیاط کی اور نہ ہی بات سنی، مریضوں کیلئے بستر نہیں ہیں روز کئی سو لوگ مر رہے ہیں۔

اٹلی کے علاقے لمبارڈی میں صورتحال قابو سے باہر ہے، لمبارڈی کے اسپتال میں مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے، آرمی ٹرک میں لاشوں کو بھر کر قبرستانوں میں پہنچایا جارہا ہے۔

اطالوی نرسیں کرونا کے باعث مرنے والوں کی لاشیں گن گن کر بے حال ہوگئی ہے، نرسوں کا کہنا ہے کہ ہم اب مزید لاشیں نہیں گن سکتے۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتیں چین سے بھی بڑھ گئیں

خیال رہے کہ ہلاکت خیز وبا سے متاثر ہوکر اٹلی میں 13 ڈاکٹر بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ طبی عملے کے 2629 افراد بھی کرونا کا شکار ہیں۔

خیال رہےدنیا بھر میں کرونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور متاثرین کی تعداد میں منٹوں کے حساب سے مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -