تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کرونا وائرس، ماسک سے متعلق حکومت پاکستان کی ضروری ہدایات

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائے جانے والے ماسک سے متعلق ضروری ہدایات جاری کردیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایت میں بتایا گیا ہے کہ ماسک کسے، کب اور کیسے پہننا اور کون سا لگانا ضروری ہے۔ جاری کردہ ہدایت کے مطابق جو لوگ کرونا وائرس کا شکار ہیں یا متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں انہیں ماسک لگانا ضروری ہے۔ اسی طرح عام نزلہ زکام کا شکار افراد بھی ماسک لازمی استعمال کریں۔

حکومت پاکستان کے مطابق این نائنٹی فائیو اسپیشل ماسک ہے جو صرف کرونامریضوں کی دیکھ بھال کرنے والوں (ڈاکٹرز، طبی عملے) کے لیے ہے ، نزلہ زکام کا شکار افراد کپڑے کا ماسک استعمال کریں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک لگانا ضروری ہے یا نہیں؟ اہم وضاحت

محکمہ صحت کی جانب سے جاری وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ ماسک پہننےسے پہلے بیس سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں اور پھر اسے لگائیں، ماسک کو بار بار ہاتھ بھی نہ لگائیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک بار استعمال ہونے والے ماسک کو دوبارہ استعمال کرنے سے گریز کریں، خاص طور پر ماسک کے سامنے والے حصے کو ہاتھ نہ لگائیں اور استعمال کے بعد اسے ڈھکن والے کوڑے ڈان میں ڈال دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماسک اور دستانے کرونا کے خطرات بڑھا دیتے ہیں، تحقیق

یاد رہے کہ ایک روز قبل عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی جانب سے بھی وضاحت کی گئی تھی کہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے منہ پر ماسک لگانا ضروری نہیں ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ منہ پر ماسک اُن لوگوں کو لگانا چاہیں جو کرونا وائرس سے متاثر ہوئے یا پھر  وہ متاثرہ شخص کی نگہداشت کرتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر  ڈاکٹر مائیک ریان کا کہنا تھا کہ ’ابھی تک کوئی ایسے شواہد نہیں ملے جس سے یہ بات کہی جاسکے کہ ماسک لگانا ضروری یا فائدے مند ہے‘۔

Comments

- Advertisement -