تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

اٹلی : کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی

روم : اٹلی میں تاحال کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 80 ہزار 589 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس چین سے زیادہ اٹلی میں لوگوں کی اموات کا باعث جہاں 709 مزید ہلاکتوں کے بعد اب تک 8 ہزار 212 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں, اطالوی حکومت کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے تاہم پھر بھی وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

اٹلی میں اموات کی شرح میں دو روز قبل کچھ کمی تو واقع ہوئی تھی لیکن اب بھی وہاں نئے کیسز تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ لوگوں کے زندگی کی بازی ہارنے کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے۔

خیال رہے اٹلی میں صورتحال چین سے زیادہ بدتر ہوگئی ہے، کرونا وائرس کے باعث لاشوں کے انبار لگ گئے جبکہ اسپتالوں میں بستر اور قبرستانوں میں دفنانے کیلئے جگہ نہ بچی، اطالوی نرسوں کا کہنا ہے تھک گئے ہیں، اب مزید لاشیں نہیں گن سکتے۔

خیال رہے دنیا کے 198 ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ چار لاکھ 71 ہزار سے زائد متاثر ہیں اور وائرس سے اب تک ایک لاکھ 14 ہزار 703 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -