The news is by your side.

Advertisement

کوروناوائرس: نئی پابندیاں عائد کردی گئیں

پشاور: خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں کورونا کے سدباب کے لیے مزید اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور مالاکنڈ میں مارکیٹیں8بجے بند ہوں گی۔ تاہم میڈیسن، بیکری، کریانہ اور دیگر ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی، صوبے میں شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں تقریبات پر مکمل پابندی کردی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق شادی کی تقریبات کھلے مقامات پر منعقد کی جاسکیں گی۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ کھلے مقامات پر تقریبات میں 300افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی، صوبے میں ہر قسم کے ثقافتی پروگرامز اور کھیلوں کے انعقاد پر پابندی کی گئی ہے۔

جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں مزارات اور سینما گھر بند رہیں گے، پبلک پارکس 6 بجے بند کر دیے جائیں، جبکہ ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے پر بھی پابندی ہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں