تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا وائرس، سوئمنگ پول جانے والوں کے لیے سخت ہدایت نامہ جاری

لندن: برطانوی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ملک بھر کے سوئمنگ پول سخت شرائط کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ بھر میں سوئمنگ پولز  آئندہ چند ہفتوں میں دوبارہ کھلنے کے امکانات ہیں، اس ضمن میں حکومت نے سخت قوانین اور شرائط لاگو کردیے جن پر تیراکوں کو عمل کرنا لازم ہوگا۔

تیراکی کے لیے آنے اور اس کے آس پاس کام کرنے والے ہر شخص کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سوئم انگلینڈ نے اپنی نئی احتیاطی تدابیر پیش کی ہیں

 سوئم انگلینڈ کی سربراہ جین نیکرسن نے کہا ہے کہ ’ہماری پہلی ترجیح کھلاڑیوں کی حفاظت ہے، علاوہ ازیں عملہ، کوچ، رضا کار یا عام شہریوں کی حفاظت کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: جہاز میں سفر کرنے والوں کے لیے ہدایت نامہ، بڑی پابندیاں‌ عائد

انہوں نے بتایا کہ جب پول کھولے جائیں گے تو یہ معمول کے مطابق کاروبار والا کا معاملہ نہیں ہوگا بلکہ صورت حال بلکل مختلف ہوگی،  نئے قواعد میں تیراکوں کو مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ تیراکی کے لئے آنے والوں کو گھر سے ہی سوئمنگ سوٹ پہن کر آنا ہوگا اور  تیراکی کے بعد جلد سے جلد مطلوبہ  مقام سے روانہ ہونا ہوگا۔

شرائط

تیراکی سے قبل اور بعد میں پول میں شاور لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اپنے ساتھ لانے والے سامان کی صفائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

تیراکی کرتے ہوئے سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا اور دوسرے تیراک سے پیچھے رہنا ہوگا۔

 ہمیشہ اپنے اور دوسرے تیراک کے مابین کم سے کم 3 فٹ کے فاصلے کو برقرار رکھنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں