تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کروناوائرس کا خوف: عمانی شہریوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد

مسقط : مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے عمان ایئرپورٹ نے عمانی شہریوں کے سلطنت سے باہر نکلنے پر پابندی لگادی۔

عمانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان ایئرائرپورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نئے COVID-19 وائرس کے وبائی صورت اختیار کرنے کے بعد عمانی شہریوں کے سلطنت سے نکلنے پر عارضی طور پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

عمان ائرپورٹ نے جاری بیان میں کہا کہ ‘سفر سے متعلق نئے قانون کے مطابق عمان میں داخل ہونے کی اجازت بھی صرف عمانی شہریوں کو ہوگی، مذکورہ فیصلے کا اطلاق آج دوپہر سے ہوگا’۔

جاری بیان میں عمان ائرپورٹ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ مذکورہ فیصلہ انسدا کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں بنائی جانے والی سپریم کمیٹی کی ہدایات کے تحت کیا گیا ہے، یہ فیصلہ تاحکم ثانی جاری رہے گا۔

ملک میں داخل ہونے تمام مسافروں کو قرنطینہ کیا جائے گا، عمان حکومت

خیال رہے کہ حکومت عمان کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کی غرض سے سلطنت میں داخل ہونے والے مسافروں کا قرنطینہ میں رہنا لازمی قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -