تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کرونا وائرس بے قابو: دنیا بھر میں ساڑھے4 ہزار سے زائد افراد ہلاک

بیجنگ: دنیا بھر میں کرونا وائرس بے قابو ہوگیا ہے، دنیا بھر میں ہلاک افراد کی تعداد بڑھ کر 4،633 ہو گئی ہے جبکہ 1 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مہلک ترین وائرس COVID 19 سے دنیا بھر میں 126،367 افراد متاثر ہو چکے ہیں، اس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے میں میڈیکل ٹیمیں تاحال ناکام ہیں تاہم حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 68،304 افراد اس مہلک وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3,169 تک پہنچ گئی، جب کہ 80,796 لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔

وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ اموات یورپی ملک اٹلی میں ہوئیں، جن کی تعداد 827 ہے، جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد 12،462 ہو چکی ہے۔

تیسرے نمبر پر کرونا وائرس نے ایران کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جہاں وائرس سے 354 اموات ہو چکی ہیں اور مجموعی متاثرین کی تعداد 9000 ہے۔

چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا ہے جہاں 66 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 7،869 لوگ وائرس سے متاثرہ ہیں، متاثرہ افراد کی تعداد کو مدنظر رکھا جائے تو جنوبی کوریا میں اٹلی اور ایران سے بہت کم اموات واقع ہوئی ہیں۔

پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ اموات اسپین میں ہوئی ہیں جہاں 55 افراد ہلاک ہوئے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد صرف 2277 ہے۔

وائرس سے فرانس میں 48، امریکا میں 38، جاپان میں 15، جرمنی اور بیلجیئم میں تین تین اموات واقع ہوئی ہیں جب کہ برطانیہ میں 8 اور سوئٹزرلینڈ 4 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

فلسطین میں کرونا متاثرین کی تعداد 30 ہو گئی ہے، جس کے بعد سیاحوں پر 2 ہفتے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارت میں بھی وائرس کے 3062 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس پر بھارتی وزیر اعظم نے بیلجئم کا دورہ بھی منسوخ کر دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -