تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کرونا وائرس: بیلجیئم میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد

برسلز : کرونا وائرس کے خوف میں مبتلا بیلجیئم حکومت نے تمام اجتماعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے 3 اپریل تک ریسٹورنٹ بھی بند کرنے رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

چین کے صوبہ ہوبی سے شروع ہونے والے مہلک ترین نئے وائرس کوویڈ 19 نے وبا کی شکل میں دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے جس کے باعث اٹلی اور بیلجیئم سمیت متعدد یورپی ممالک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

بیلجیئم حکومت نے بھی وائرس کے مزید پھیلاؤ سے بچنے کےلیے ملک بھر میں ریسٹورنٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کرونا وائرس کی وجہ سے متعدد رجسٹرڈ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بیلجیئم حکام نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ 3 اپریل تک کیفے، اسکول، کالجز اور جامعات بھی نہیں کھلے گئیں۔

خیال رہے کہ بیلجیئم میں اب تک تین افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر لقمہ اجل بن چکے ہیں، فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق 559 افراد میں ہلاکت خیز وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر ڈنمارک نے بھی تعلیمی ادارے بند کردئیے ہیں جبکہ پولینڈ اور یوکرین کی جانب سے بھی یونیورسیٹیاں، تھیٹر اور میوزیم بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کرونا وائرس: اٹلی میں صرف ایک دن میں ہلاکتیں 800 سے تجاوز کر گئیں

خیال رہے کہ وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ اموات یورپی ملک اٹلی میں ہوئیں، جن کی تعداد 1،266 ہے، جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 17،660 ہو چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -