تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کرونا وائرس روک تھام: سعودی وزارتِ صحت کا اہم اقدام

ریاض: سعودی عرب میں وزارت صحت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے واٹس ایپ سروس شروع کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت نے رابطہ سینٹر 937 کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ نمبر بھی شامل کیا ہے جس کا مقصد کرونا سے متعلق معلومات براہ راست پہنچانا ہے، چیٹ نمبر پر کرونا وائرس سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے۔

وزارت صحت حکام کے مطابق واٹس ایپ کے ذریعے معلومات کے حصول کے لیے 9200058937 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے جہاں سے وزارت صحت براہ راست رہنمائی کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس سروس کے ذریعے ہیلتھ کیئر سینٹرز کی تفصیلات اور صحت سے متعلق دیگر معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔

واضح رہے کہ وزارت صحت کے رابطہ مراکز میں ایک ہزار سے زائد کارکن شہریوں کو ٹیلی فون، سوشل میڈیا، ای میلز، فوری چیٹ اور اپنی ویب سائٹ کے ذریعے خدمات فراہم کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں آج کو 1704 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 37 ہزار 136 ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایکٹیو کیسز 26 ہزار753 ہیں، ان میں 140 انتہائی نگہداشت میں رکھے گئے ہیں، نئے کیسز میں 30 فیصد سعودی شہری اور 70 فیصد غیر ملکی ہیں۔

وزارت صحت کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 239 تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -