تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کورونا وائرس نے ‘دی راک’ کو بھی جھٹکا دے دیا

لاس اینجلس : ہلاکت خیز کورونا وائرس کے معروف ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن (دی راک) کی فلم "ریڈ نوٹس” کی شوٹنگ بھی مشکل میں پڑگئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف امریکی کمپنی نیٹ فلیکس کے بینر تلے بننے والی ہیوی بجٹ فلم "ریڈ نوٹس” کی شوٹنگ کے سلسلے میں فلم کی کاسٹ کو رواں ہفتے یورپی ملک اٹلی منتقل ہونا تھا لیکن اٹلی میں کورونا وائرس پھیلنے کے باعث پروڈیوسرز شوٹنگ کےلیے دوسری جگہ تلاش کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فلم میں ڈیڈپول کے اداکار ریان رینالڈس اور ونڈر ویمن اداکارہ گیل گیڈوٹ بھی شامل ہیں، نیٹ فلیکس نے تاحال فلم کی شوٹنگ کےلیے نئی جگہ کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔

فی الحال ریڈ نوٹس کی شوٹنگ اٹلانٹا میں جاری ہے، فلم کی کہانی سنسنی خیز جرائم پر مبنی ہے جس میں ایک انٹرپول ایجنٹ دنیا کے سب سے مطلوب آرٹ چور کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلیکس کی فلم "ریڈ نوٹس” 24 ارب 68 کروڑ 80 لاکھ روپے کے بڑے بجٹ سے تیار کی جارہی ہے، جو اب تک بھاری بجٹ سے تیار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے بننے والی ٹام کروز کی مشہور ہالی ووڈ "نیو مشن: امپاسیبل” کی شوٹنگ اٹلی کے شہر وینس میں ہونی تھی جو ملتوی کردی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -