تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کوروناوائرس: جنوبی افریقہ کا بڑا فیصلہ

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ نے ملک میں امریکا کے بجائے روسی ساختہ کوروناویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی پارلیمنٹ نے حکومت اور متعلقہ ادارں سے کہا ہے کہ وہ امریکا کے بجائے روس کی تیار کردہ کوروناویکسین تیزی سے متعارف کرائیں۔

پارلیمنٹ کی جانب سے جادی کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں ویکسینیشن کی مہم کو مزید فروغ دینے کے لیے روسی ویکسین کو ملک میں متعارف کروانا بہت ضروری ہے۔

جنوبی افریقی پارلیمنٹ کی امورِ صحت کونسل کے چیئرمین نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی ویکسین سے ملک میں ویکسینیشن کی رفتار تیز ہوگی اور اس سے مزید زندگیاں بھی بچائی جائیں گی۔

بھارتی کورونا ویکسین بے کار ، جنوبی افریقہ کا لینے سے انکار

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں روسی ویکسین کی تعریف ہورہی ہے اور اسے وبا کے خلاف کافی مؤثر قرار دیا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ جنوبی افریقہ نے بھی یہ ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں جنوبی افریقہ کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت مزید ویکسینز کے حصول کے لیے کوششیں کررہی ہے تاکہ ویکسینیشن کا عمل جاری رہے۔

Comments

- Advertisement -