تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’کرونا وائرس نے دوبارہ سر اٹھایا تو زیادہ تباہی مچائے گا‘

بیجنگ: چین کے طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے جو پہلے سے زیادہ تیزی کے ساتھ لوگوں کو متاثر کرے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ووہان شہر میں گزشتہ برس دسمبر میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آیا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ وائرس دنیا بھر میں پھیلا گیا جس سے اب تک 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے جبکہ سیکڑوں کی جانیں جاچکی ہیں۔

ماہرین کے مطابق کرونا وائرس نے 2.2 سے 2.7 افراد کو متاثر کیا، جو بہت تشویشناک بات ہے البتہ اگر دوبارہ اس وبا نے سر اٹھایا تو یہ بہت تیزی کے ساتھ پھیلے گی۔

ووہان کے طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اگر دوبارہ کرونا کی وبا نے چین میں دوبارہ سر اٹھایا تو تو یہ پہلے سے تین گنا تیزی سے پھیلے گی اور اوسط ہر چھٹا شخص اس سے متاثر ہوگا۔

تحقیقی ماہرین نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جب تک ویکسین تیار نہیں ہوجاتی کرونا کے دوبارہ پھیلنے کا خدشہ 82 فیصد تک برقرار رہے گا، اس دوران صرف لوگوں کو احتیاط کرنا ہے اور مدافعتی نظام مضبوط کرنے والی خوراک کا استعمال کرنا ہے۔

دوسری جانب امریکی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے جس سے ہر شخص کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی علامات چار سے پانچ دن میں ظاہر ہوسکتی ہیں البتہ دوبارہ اگر یہ پھیلا تو چند گھنٹوں میں یہ ظاہر ہوجائیں گی جو کہ بہت خطرناک بات ہے۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان میں کرونا کے کیسز رپورٹ ہونا ختم ہوگئے ہیں، جس کے بعد حکومت نے شہر کا لاک ڈاؤن ختم کیا اور اب وہاں معمولات زندگی بحال ہیں۔

Comments

- Advertisement -