تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

کرونا وائرس 138 ممالک تک پھیل گیا، 5436 افراد ہلاک

بیجنگ : کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار 436 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وبا تاحال بے قابو ہے جس نے دنیا کے 138 ممالک میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کئی افراد کو متاثر کیا اور 443 افراد کی زندگیوں کا چراغ بجھا دیا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار چار سو چھتس ہوچکی ہے جبکہ 11،058 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، جرمنی کی 70 فیصد آبادی متاثر ہونے کا خدشہ

چین کے بعد وائرس نے سب سے زیادہ متاثر اٹلی کو کیا ہے جہاں مزید 250 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1،266 ہوگئی، علاوہ ازیں ایران میں 85 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد پانچ سو چودہ، امریکا میں 50، برطانیہ میں 11، بھارت 2 اور اسپین میں 133 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

سوئزرلینڈ میں مزید 4 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 11 ہوگئی، جنوبی کوریا میں 71، نیدرلینڈز 10، عراق میں وائرس سے9، ہانگ کانگ اور انڈونیشیا میں 4، 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں کرونا وائرس سے مزید 18 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 79 ہوگئی جبکہ 3661 افراد متاثر ہوئے ہیں، جرمنی میں وائرس کے باعث آٹھ افراد لقمہ اجل بنے اور اور تین ہزار چھ سو پچھتر افراد مریض ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ایک ملازم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ٖغیر ضروری اسٹاف کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، اقوام متحدہ کے ملازم کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اقوام متحدہ کے تقریبا 3 ہزار ملازم گھر بیٹھ کر کام کریں گے۔

ترکی میں 4 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 5 ہوگئی، سعودی عرب میں کرونا کے 41 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد تعداد 86 تک پہنچ گئی، جرمنی میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 8 ہوگئیں، 3675 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ کو بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد جسٹس ٹروڈو نے خود کو قرنطینہ کرلیا، امریکی صدر ٹرمپ نے رواں سال ٹوکیو اولمپکس ملتوی کرنے کا مشورہ دےدیا۔

حفاظتی اقدامات

نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کیلئے آنے والے کوہ پیماؤں پر پابندی لگادی، یونان میں اسکولز، سینما گھر، جم بند کردئیے گئے۔ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں اسکولز 31 مارچ تک بند کردئیے گئے۔ دوسری جانب ہلاکت خیز وائرس کی آماجگاہ چین میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹنا شروع ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -