تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا وائرس کھلی فضا میں گھنٹوں اور اشیا کی سطح پر کئی دنوں تک زندہ رہتا ہے، تحقیق

واشنگٹن: امریکی حکومت اور سائنس دانوں کی جاری کردہ مشترکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کھلی ہوا میں گھنٹوں اور کسی شے کی سطح پر دو سے تین دن تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی حکومت اور سائنسی ماہرین نے کرونا وائرس کے پھیلنے کے حوالے سے تحقیقی مطالعہ کیا جس کے دوران متاثرہ افراد کے ٹیسٹ لیے گئے اور نتائج کی روشنی میں رپورٹ مرتب کی۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کھلی فضا میں کئی گھنٹوں تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسی طرح ہوا سے آلودہ ہونے والی کسی بھی شے پر دو تین روز تک موجود رہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرے کو منتقل ہوتا ہے۔

ماہرین نے تحقیق کے دوران متاثرہ افراد کے زیر استعمال نیبولائزر سے نمونے حاصل کر کے انہیں فضا میں چھوڑا، جس سے یہ معلوم ہوا کہ تین گھنٹے تک وائرس ہوا میں موجود رہا اور پھر خود ختم ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس 138 ممالک تک پھیل گیا، 5436 افراد ہلاک

جب ان نمونوں کو دیگر اشیاء کی سطح پر چھوڑا گیا تو نتائج  خوفناک صورت میں سامنے آئے۔ ماہرین کے مطابق تانبے کی دھات پر وائرس کے نمونے چار گھنٹے، گتے پر 24 جبکہ پلاسٹک اور اسٹیل کی دھات کی سطح پر یہ دو سے تین روز تک زندہ رہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین نے 2003 میں پھیلنے والے وائرس ’سارس‘ کی مختلف حالتوں اور اس کی استعداد معلوم کرنے کے لیے یہی ٹیسٹ کیے تھے جن کی روشنی میں ویکسین تیار کی گئی تھی۔

جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی مائیکرو بائیولوجی کی پروفیسر جولی فشر کا کہنا ہے کہ ان تجربات کے نتائج بہت اہم ہیں اور ان سے صفائی ستھرائی سے متعلق بتائی جانے والی احتیاطی تدابیر کی اہمیت کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحقیقی نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں ہاتھ دھونے کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کرنا چاہیے اور خاص طور پر کسی سطح کو چھونے کے بعد لازمی ہاتھ دھونے ہیں کیوں کہ ممکن ہے کہ اس جگہ کو کسی متاثرہ شخص کے ہاتھ لگے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس، جرمنی کی 70 فیصد آبادی متاثر ہونے کا خدشہ

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے چین کے بعد یورپ، خلیجی ممالک اور دیگر ایشیائی ممالک میں ڈیرے ڈالنا شروع کردیئے ہیں، چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی اور ایران میں ہوئی۔

اب تک کرونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد پانچ ہزار  436 سے تجاوز کرگئی جبکہ جبکہ 11،058 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد  دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی۔

Comments

- Advertisement -