تازہ ترین

کورونا کی وہ خطرناک علامات جو خفیہ تھیں

مانچسٹر: میڈیکل چیفس نے “بو سونگھنے اور ذائقہ ختم” ہونے کی علامات کو کورونا علامات لسٹ میں شامل کر دیا۔

ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق لگاتار کھانسی، بخار، نمونیا، بو سونگھنے یا ذائقے کی حِس کا ختم ہونا آج سے کرونا علامات تصور کی جائیں گے ان علامات کی صورت میں مزکورہ شخص کو سات روز تک آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی جائے گئی۔

میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ خاندان کے ساتھ رہنے والے افراد کو چودہ روز تک آئسولیٹ کیا جائے گا جب کہ ٹیسٹ سے مزید 2 فیصد افراد میں کرونا کی تشخیص ہونے کا امکان ہے۔

حکومت کو یہ اقدام تاخیر سے کرنے پر سخت تنقید کاسامنا ہے اور اس عمل میں تاخیر سے 70 ہزار مریضوں کی کرونامیں مبتلاء ہونے کی تشخیص نہ ہونے کا اندیشہ بھی ہے۔

محققین نے شروع میں کورونا وائرس کی چند عام علامات بتائی تھیں، جس میں خشک کھانسی، تیز بخار اور سانس لینے میں مسئلہ ہوسکتا ہے تاہم امریکا کے سینٹرفار ڈیزیزز کنٹرول نے کورونا کی علامات کی اپنی موجودہ فہرست میں متعدد نئی علامات شامل کیں۔

گزشتہ دنوں امریکی ماہرین کی جانب سے نئی علامات میں سردی لگنا، لرزہ طاری ہونا،پٹھوں میں تکلیف، سر درد ،گلے میں سوزش،ذائقہ اور بو سے محروم ہونا بھی شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں