تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کوروناوائرس: عالمی ادارہ صحت نے نئی ہدایات جاری کردیں

جنیوا: عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کو نئی ہدایات اور خاص مشورے دیے ہیں جن کے ذریعے پیچیدہ مسائل کا حل ممکن ہوسکے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے طبی مشوروں سے طویل المعیاد کورونا علامات کے مریضوں کو بھی ممکنہ فائدہ پہنچے گا۔ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے تحت ماہرین مریض کو ایسی دوا کی کم خوراک دیں جو جسم میں خون کو جمنے سے روکے اور خون میں پھٹکیاں نہ بننے دے۔

ہدایات کے مطابق گھر میں موجود کورونا مریضوں کے خون کا آکسیجن اور دل کی دھڑکن ماپنے کے لیے ‘پلس آکرزیمیٹر’ آلہ استعمال کیا جائے، اس طرح مریض کی حالت جاننے میں آسانی ہوگی اور یہ بھی پتا لگایا جاسکے گا کہ اسے اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی بریفنگ کے دوران کہا کہ ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ مریضوں کو پیٹ کے بل لیٹا کر بیداری کی حالت میں رکھیں اس سے جسم میں آکسیجن کا بہاؤ بہتر رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کواآگولنٹ کا استعمال اتنی کم مقدار میں کی جائے جس سے مریض کی شریانوں میں خون نہ جمے۔ اینٹی کواآگولنٹ کی زیادہ مقدار سے دیگر بیماریاں بھی جنم لے سکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -