تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کورونا وائرس جنگ عظیم دوئم کے بعد سب سے بڑا امتحان قرار

نیویارک : سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کورونا وائرس کو جنگ عظیم دوئم کے بعد سب سے بڑا امتحان قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کورونا سب سے بڑا امتحان ہے، کورونا کی وبا لوگوں کی جانیں اورروزگارچھین رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہناہے پاکستان سیمت ترقی پذیرممالک کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی حالات سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ کوروناوائرس نقصان سےنمٹنے کے لیے مجموعی طور پر کھرب ڈالر تک کے معاون پیکیج کی ضرورت ہوگی، اقوام پاکستان،ارجنٹائن اور افریقہ کے صحرائی ممالک کو ’خوفناک امتزاج‘ کے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا میں جہاں کہیں جنگیں ہو رہی ہیں ان کو ختم کیا جائے، یہی وہ چیز ہے جس کی انسانیت کو پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، دنیا کو مشترکہ دشمن کرونا وائرس کا سامنا ہے، جو بے رحمی سے سب پر حملہ آور ہے۔

خیال رہے کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں ہلاک افراد کی تعداد 42 ہزار پانچ سودس تک پہنچ گئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرافراد کی تعدادآٹھ لاکھ باسٹھ ہزارچارسوپچانوے ہے۔

امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد چارہزارچھپن ہوگئی، ایک لاکھ اٹھاسی ہزارپانچ سوبانوے متاثر ہیں جبکہ یورپ میں کورونا وائرس سے اب تک تیس ہزارافراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -