تازہ ترین

متحدہ عرب امارات میں نئی پابندی عائد کردی گئی

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں کروناوائرس کے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر نیا اقدام سامنے آگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی محکمہ صحت نے بیرون ملک میں علاج اور صحت کی سہولت معطل کردی، اب کوئی بھی ابوظہبی کا شہری علاج کے لیے بیرون ملک نہیں جاسکے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام کروناوائرس کے پھیلنے کے پیش نظر سامنے آیا ہے، متحدہ عرب امارات میں کروناوائرس کی آمد بھی مسافروں کے ذریعے ہوئی جو متاثرہ ملکوں سے یہاں پہنچے۔

یو اے ای کے دارالحکومت ابوظہبی کے محکمہ صحت نے یہ پابندی تاحکم ثانی عائد کی ہے، جس کے تحت کسی بھی مرض میں مبتلا شہری ابوظہبی سے بیرون ملک علاج کے لیے نہ جانے کا پابند ہوگا۔

البتہ محکمے نے یہ یقین دہانی کرائی ہے تمام مریضوں کو عالمی طرز کی طبی سہولیات ملک میں ہی فراہم کی جائیں گی۔

یو اے ای کے تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیوں کا اعلان

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد امارات میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ہلاکت خیز کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے تحت متحدہ عرب امارات کے تعلیمی اداروں کو 4 ہفتوں کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -