تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے 11 نئے کیسز کی تصدیق

دبئی: متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے 11 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے 11 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد یو اے ی میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 85 ہوگئی۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان افراد کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کے بعد کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر اسپتال میں رکھا گیا، مطلوبہ جانچ اور نگرانی کے بعد ان افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق جن افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں 2 اٹالین، 2 فلپائنی، ایک کینیڈین، ایک جرمن، ایک پاکستانی، ایک اماراتی، ایک برطانوی اور ایک مونٹی نیگرین کا شہری شامل ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس بے قابو: دنیا بھر میں ساڑھے4 ہزار سے زائد افراد ہلاک

ایم ایچ اے پی نے تصدیق کی کہ ان تمام افراد کی نگرانی کی جارہی ہے اور فی الحال یہ سب مستحکم حالت میں ہیں، انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

وزارت صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفظان صحت کے اقدامات پرعمل کریں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 4633 ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں31 فیصد اضافہ ہوگیا اور ہلاک افراد کی تعداد 827 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -