تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا وائرس، متحدہ عرب امارات نے ویزا اجرا معطل کردیا

دبئی: کرونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی ویزا اجرا معطل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے سبب متحدہ عرب امارات نے 17 مارچ سے نئے سیاحتی و کاروباری ویزے پر پابندی عائد کردی۔

رپورٹ کے مطابق جن مسافروں کے پاس پہلے سے ویزا موجود ہے وہ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

دوسری جانب کینیڈا نے بھی نئی پالیسی جاری کردی جس کے تحت ہر طرح کے ویزوں کا اجرا روک دیا گیا ہے، کینیڈا نے ہر طرح کے ویزوں کا اجرا 15 مئی تک معطل کیا ہے۔

کینیڈا اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے سفارتکاروں کے علاوہ تمام ویزے جاری کرنا بند کردئیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، یو اے ای نے 4 ملکوں کے لیے پروازیں معطل کردیں

واضح رہے کہ اس سے قبل یو اے ای نے 17 مارچ سے 4 ملکوں کے لیے پروازیں معطل کردی تھیں جن میں لبنان، ترکی، شام اور عراق شامل ہیں۔

جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے، احتیاطی تدابیر اور انسداد صحت سے متعلق اٹھایا گیا ہے۔

جی سی سی اے حکام کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر ہم بدلتی صورت حال کے حوالے کے تمام ممالک کے حکام کے ساتھ تعاون اور رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -