تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

کرونا وائرس : جیلوں میں عملے کو حفاظتی سامان نہ دینے پر مہم کا آغاز

مانچسٹر : برطانوی جیلوں میں کام کرنے والے عملے کو مناسب حفاظتی سامان کی عدم دستیابی کیخلاف مہم کا آغاز ہوگیا، سماجی تنظیم کا کہنا ہے کہ جیل کے عملے کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں انہیں ابھی تک پورا سامان مہیا نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی جان لیوا وبا دنیا بھر میں اپنا قہر ڈھا رہی ہے ان ہی ممالک میں ایک برطانیہ بھی ہے جہاں شہزادہ چارلس اور برطانوی وزیر اعظم بھی متاثر ہوئے ہیں۔

برطانوی حکومت کی جانب سے وائرس سے نمٹنے کےلیے اقدامات تو اٹھائے جارہے ہیں لیکن ابھی تک تمام شعبوں کے عملے کو حفاظتی سامان فراہم نہیں کیا گیا ہے جس میں جیلوں کا عملہ بھی شامل ہے۔

جیلوں میں کام کرنے والے عملے کو مناسب حفاظتی سامان نا دینے پر سماجی تنظیم کی جانب سےکمپین کا آغاز کردیا گیا ہے، عہدیداران کا کہا ہے کہ جیل عملے کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں، انہیں ابھی تک پورا سامان مہیا نہیں کیا گیا۔

کمپینر کا کہنا ہے کہ اگر عملے کو کرونا وائرس ہوا تو پوری جیل کو ہوگا، جیلوں میں کام کرنے والا عملہ بھی اسپتالوں میں کام کرنے والے عملے کی طرح اہم ہے۔

کمپینر نے مطالبہ کیا کہ تمام جیلوں کے اسٹاف کو حفاظتی سامان مہیا کیا جائے کیونکہ اب تک برطانیہ کی جیلوں میں 12 قیدی ہلاک ہوچکے ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کاکہنا ہے کہ #PrisonersPeopleToo نامی کمپین کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی مل رہی ہے، کمپین کو انسانی حقوق کی تنظیموں اور قیدیوں کے اہل خانہ کی بھی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

کمپینر کی جانب سے کم خطرے والے دس ہزار مجرمان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے، جن کی سزا کرونا بحران میں پوری ہونے والی ہے اُن کو رہا کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت انصاف نے گزشتہ ہفتے کم خطرے والے 4000 قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا اعلان کیا تھا، وزارت انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہماری ترجیح یہ ہے کہ ہم اپنے عملے، این ایچ ایس کی حفاظت کریں اور جانیں بچائیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عملے کو حفاظتی سامان فراہم کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں