تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکا میں کورونا وائرس نے تباہی پھیلادی

نیویارک : دنیا کی سپر پاور کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہے، وائرس سے اب تک 52 ہزارافراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ امریکی بحری بیڑے پر تعینات 18اہلکاروں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکامیں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ہے، جس کے باعث اب تک باون ہزار سے زیادہ افراد جان سے گئے اور 9لاکھ 25 ہزار سے زیادہ افراد متاثرہیں۔

نیویارک میں سب سےزیادہ 21 ہزارہلاکتیں ہوئیں ،جب کہ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار ہے، نیوجرسی میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی،جبکہ پانچ ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کیلی فورنیا میں 40 ہزار ،فلوریڈا میں 30 ہزار، ٹیکساس میں 23 ہزار اور واشنگٹن میں 13 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ کوروناوائرس نے ایک اور امریکی جنگی بحری بیڑے کو لپیٹ میں لے لیا، بحری بیڑے پر تعینات اٹھارہ اہلکاروں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

امریکی صدر کا کہنا ہے ملک دوبارہ سے بحالی کی جانب بڑھ رہا ہے ، لوگ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور رضاکارانہ طورپر باہر نکلتے وقت چہرے کو ڈھاپنیں۔

خیال رہے امریکا میں ہر 6 میں سے ایک شہری کرونا وائرس کے باعث بے روزگار ہوچکا ہے اور ڈپریشن لیول 1930 میں آنے والے گریٹ ڈپریشن سے بھی زیادہ ہوگیا ہے۔

یاد رہےامریکی صدر نے 484 ارب ڈالر کے امدادی بل پر دستخط کردئیے، امداد کے تحت ملک میں متاثر ہونے والے چھوٹے کاروباری افراد کو قرض فراہم کیا جائے گا، امدادی رقم اسپتالوں اور کرونا ٹیسٹنگ پر بھی خرچ ہوگی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام شہری گائیڈلائنز پرعمل جاری رکھیں ہم کرونا وائرس کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے، ہمارے سائنسدان ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور ساتھ ساتھ کرونا ویکسین کے ٹرائل بھی جاری ہیں، ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔

واضح رہے دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعدادایک لاکھ ستانوے ہزاردوسواناسی ہوگئی ہے اوراٹھائیس لاکھ سے زائد متاثر ہیں، کورونا سے صحت یاب افراد کی تعدادآٹھ لاکھ سے زیادہ ہے۔

Comments

- Advertisement -