تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بھارت میں کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

نئی دہلی: بھارت میں ویکسین لگانےکا عمل شروع کردیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرزکو ویکسین لگائی جائےگی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں دو مقامی طور پر تیار ویکسین اورایک برطانوی ویکسین لگائی جارہی ہے، پہلے مرحلے میں کرونا ویکسین طبی عملے اور وائرس سے متاثرہ افراد کو دی جائے گی اور اس کے بعد دیگر لوگوں یہ ویکیسن دینے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے دنیا کے سب سے بڑے ویکسینیشن مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آج جس دن کا انتظار ہم کافی بےچینی سے کر رہے تھے آخر کار وہ دن آگیا اور ملک کو یہاں کے سائنسدانوں اور ڈاکٹروں کی انتھک محنت سے ویکسین مل ہی گئی۔

دوسری جانب انڈونیشیا سمیت دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک میں بھی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، امریکا، برطانیہ اور یورپ میں ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

دنیا بھر میں 3 کروڑ کے قریب افراد کو اب تک ویکسین لگائی جا چکی ہے، بحرین، اومان، گنی، کوسٹاریکا، سربیا، چلی اور ارجنٹائن میں بھی ویکسی نیشن مہم شروع ہو چکی ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 12 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، امارات میں صرف گزشتہ 24 گھنٹے میں 80 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

Comments

- Advertisement -