تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت میں لوگ خود کو درختوں پر آئسولیٹ کرنے لگے

نئی دہلی: بھارت میں لوگ کرونا وائرس کی وجہ سے مجبوراً درختوں میں قرنطینہ کے دن گزارنے لگے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے جنوبی شہر چنئی سے مغربی بنگال کے پورولیا ضلع میں واپس آنے والے 7 افراد کو قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 7 افراد پر مشتمل اس گروپ نے گھروں میں الگ جگہ موجود نہ ہونے پر اپنے گھر والوں اور پڑوسیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے درخت کی شاخوں میں بستر بنالیے۔

درخت پر قرنطینہ کے دن گزارنے والے ایک شہری کا کہنا تھا کہ دیہی ڈاکٹر نے ہمیں گھر پر الگ رہنے اور قرنطینہ میں دن گزارنے کی ہدایت کی تھی لیکن گاؤں میں ذاتی کمرے نہیں ہیں تو ہم نے فیصلہ کیا گیا درختوں پر قرنطینہ کے دن گزاریں۔

بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنی مرضی سے درختوں پر رہ رہے ہی، ہمیں یہاں کوئی پریشانی نہیں ہے۔‘

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر مودی سرکار نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کررکھا ہے، بھارت میں کرونا وائرس کے 979 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ناقص حکمت عملی سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنانے پر مودی کی معافیاں

یاد رہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بھارت کی سوا ارب سے زائد آبادی کی زندگی اجیرن بنانے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے عوام سے معافی مانگی تھی۔

Comments

- Advertisement -