تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کوروناویکسین: سعودی عرب میں عوام کو دوسری خوراک کب دی جائے گی؟ پتا چل گیا

ریاض: سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سینٹرز اگلے ماہ جولائی سے عوام کو کوروناویکسین کی دوسری خوراک لگانا شروع کردیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ جولائی سے کورونا ویکسین سینٹرز میں دوسری خوراک سب لوگوں کو فراہم کی جائے گی۔ ادھر ویکسینیشن سینٹرز کے عہدیداروں نے بھی اگلے ماہ سے عوام کو دوسری ڈوز لگانے کی تصدیق کردی ہے۔

عہدیداران کا کہنا ہے جولائی سے سب کو ویکسین کی دوسری خوراک فراہم کی جانے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزارت صحت نے کہا تھا کہ 60 برس اور اس سے زیادہ عمر کے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دوسری خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔ ضعیفوں کو خوراک دیے جانے کا تناسب 83 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ مملکت بھر میں کورونا ویکسین کی ایک خوراک لینے والوں کا تناسب 43 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں تقریباً شہریوں نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگا لی ہے اور عوام منتظر تھے کہ انہیں دوسری خوراک کب دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -