جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

کورونا کے خلاف منفرد ڈیوائس نے دنیا کو دنگ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماہرین نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی ڈیوائس تیار کرلی جو ابتدا میں ہی وائرس کی تشخیص میں مدد فراہم کرے گی جس سے کورونا کو دبوچنا آسان ہوجائے گا۔

امریکی ریاست لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران ‘بائیوبٹن’ نامی اس ڈیوائس کو پیش کیا گیا جو آغاز میں ہی مریضوں میں وائرس کی تشخیص میں مدد فراہم کرے گی، اپنے حجم کے لحاظ سے انتہائی چھوٹے ڈیوائس کو اسٹیکر کی طرح سینے پر چپکایا جاسکے گا۔

اس ڈیوائس کو ‘بائیو انٹیلی سنس’ نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ سینے پر لگنے کے بعد یہ ڈیوائس پہننے والے کی دھڑکنوں کی رفتار، جسمانی درجہ حرارت، جسمانی سرگرمیوں، نیند اور سانس کی رفتار کو مسلسل مانیٹر کرے گی۔

فوٹو بشکریہ بائیو انٹیلی سنس

اس طرح چند دنوں میں ڈیوائس شہری سے متعلق ڈیٹا جمع کر لے گی اور پھر کورونا علامات سمیت دیگر بیماریوں کی جانچ میں ڈیٹا کام آئے گا، اس ڈیوائس کو بائیو انٹیلی سنس نے امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔

روں سال مئی میں اسی ڈیوائس کے ذریعے امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے عملے کی کوویڈ 19 اسکرینگ بھی کی جائے گی یہ وہ افراد ہوں گے جو کورونا ویکسی نیشن کے عمل سے گزریں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کے ذریعے دفاتر سمیت دیگر مقامات کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

البتہ بائیو بٹن ابھی تحقیقی مراحل سے گزر رہی ہے عنقریب اسے استعمال کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں