تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا وائرس یورپ پہنچ گیا، خوشبوؤں کے شہر میں‌ ایک شخص ہلاک

پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں کرونا وائرس سے متاثرہ شخص ہلاک ہوگیا جبکہ وہاں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 11 تک پہنچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے ایشیا کے بعد اب یورپی ملک کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا، فرانس کے دارالحکومت میں متاثرہ مریض کی ہلاکت ہوئی جس کی تصدیق محکمہ صحت نے بھی کردی ہے۔

فرانس کی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 80 سال تھی اور وہ حال ہی میں چین سے سیاحت کے لیے فرانس پہنچا تھا۔

مزید پڑھیں: رکن اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص

وزارتِ صحت کے مطابق متاثرہ شخص میں وائرس کی تصدیق 25 جنوری کو ہوئی، مریض کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا جبکہ وہ تیز بخار میں مبتلا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس میں اب تک کرونا وائرس کے 11 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، تمام مریضوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرچکی جبکہ 80 ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

چین کے علاوہ فلپائن، جاپان اور ہانگ کانگ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ہلاکت بھی سامنے آچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -