تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کرونا وائرس پھیپھڑوں پر حملہ کرے تو وینٹی لیٹر بھی نہیں بچا پاتا، ڈاکٹرز

کراچی: شہر قائد کی خواتین ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پھیپھڑوں پر حملہ کرے تو وینٹی لیٹر بھی نہیں بچاپاتا، مریض تشویش ناک حالت میں آتے ہیں ٹیسٹ بعد میں مثبت آتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر خواتین ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز مرنا شروع ہوگئے تو مریضوں کو کون دیکھے گا، ایسی صورتحال پیدا نہ کریں گھروں پر رہیں۔

ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہا کہ خدارا ہمارا ساتھ دیں، ڈاکٹرز پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے، سندھ حکومت نے سب سے پہلے لاک ڈاؤن کیا، لوگ ساتھ نہیں دے رہے ہیں، یہ وائرس جلدی ختم ہونے والا نہیں، باہر نکلنا ہے تو حفاظت سے نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وائرس اجتماعات میں پھیلتا ہے، سماجی فاصلے پر عمل کریں، ڈاکٹرز کوشش کررہے ہیں کہ ٹیلی کلینک شروع کریں، کرونا سے تبلیغی جماعت کے لوگ بڑی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں، کسی ایک کو وائرس ہوگا لیکن تبلیغی جماعت کے بہت سے لوگ متاثر ہوگئے۔

ڈاکٹر صفیہ کا کہنا ہے کہ کرونا کی صورتحال کںٹرول ہونے کے بعد دکانیں کھولی جائیں، سڑکوں رش بہت زیادہ ہے یہ صورتحال خطرناک ہے، اللہ نہ کرے اٹلی اور اسپین جیسی صورتحال ہو، اسپین، اٹلی میں ڈاکٹرز کو مجبوراً فیصلہ کرنا پڑرہا تھا کس کا علاج کریں کس کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ڈیڑھ ماہ احتیاط کرلی تو کرونا سے نجات مل سکتی ہے، ڈاکٹرز کسی جوان کی موت کو دیکھتے ہیں تو بہت افسوس ہوتا ہے، تمام افراد کو ماسک لازمی پہننا چاہئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر شہلا کا کہنا تھا کہ اب تک کی رپورٹ کے مطابق 246 ڈاکٹرز کرونا سے متاثر ہوئے ہیں، موجودہ صورتحال میں ریاست کی رٹ پر عملدرآمد کرانا حکومت کا کام ہے۔

ڈاکٹر رضیہ کا کہنا ہے کہ ہم یہاں سیاست کرنے نہیں آئے ہیں، ہمیں تو پتا ہی نہیں اب تک کتنے لوگوں کو کرونا ہوچکا ہے، پاکستان کے عوام سے کہتی ہوں خدارا اپنے گھروں میں رہیں، عوام کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہیں، حکومت کی بات مان لیں، بے جا گھروں سے باہر نہ نکلیں، اپنے گھر والوں کا خیال کریں، تمام لوگ گھروں میں رہیں تاکہ کرونا پر قابو پایا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -