بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

دبئی میں موجود راحت علی خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے کنسرٹ کے لئے دبئی میں موجود راحت فتح علی خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس پر انہوں نے خود کو 10 روز کے لئے قرنطینہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان نے کرونا ٹیسٹ منفی آنے تک اپنے تمام کنسرٹ کو منسوخ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمائمہ گولڈ اسمتھ کو راحت فتح علی خان کی موسیقی بھاگئیں

محض 7 سال کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کرنے والے استاد راحت فتح علی خان کو ان کے استاد نصرت فتح علی خان کی وفات کے بعد سب سے زیادہ شہرت ملی اور انہیں ان کی آواز قرار دیا گیا۔

راحت فتح علی خان نے اپنے استاد نصرت فتح علی خان کے درجنوں مقبول گیتوں کو دوبارہ گاکر نہ صرف موسیقی کے شائقین کو محظوظ کیا بلکہ انہوں نے ان ہی گیتوں کی بدولت ایک نیا مقام بھی حاصل کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں