جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

کوروناویکسین: سعودی وزارت صحت کی اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت صحت نے وضاحت کی ہے کہ مملکت میں کورونا کی فائزر ویکسین لگائی جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے سیکریٹری ڈاکٹر ھانی جوخدار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں فی الوقت فائزر کے علاوہ کورونا کی کوئی اور ویکسین نہیں دی جارہی۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) دیگر ویکسین سے متعلق تجربات کررہی ہے لیکن فی الوقت فائزر ویکسین کی ہی منظوری ملی ہے اور وہی لگائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب کی غریب ممالک کو کرونا ویکسین کی فراہمی کے لیے اہم قدم

ڈاکٹر ھانی جوخدار کا کہنا تھا کہ دیگر کمپنیوں نے منظوری کے لیے اپنی ویکسین حکومت کو بھیجی ہیں تاہم وہ ابھی مشاہداتی مراحل سے گزر رہی ہیں، فی الحال ہم فائزر سے ویکسی نیشن کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اب تک دس ویکسینیں کافی پیشرفت حاصل کرچکی ہیں، ایسی ویکسین جو 60 فیصد سے زیادہ موثر ہو اور اس کے استعمال سے مشکلات نہ پیدا ہوتی ہوں وہی قابل قبول ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں