تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کروناوائرس: ماہرین نے نیا انکشاف کردیا

برلن: یورپی ملک جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کروناوائرس صرف پھیپھڑوں کو نہیں بلکہ دل کو بھی شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے آغاز میں ماہرین اور ڈاکٹرز کا ماننا تھا کہ مہلک کروناوائرس مریضوں کے پھیپھڑوں کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے لیکن نئی تحقیق میں دل پر بھی کرونا کے وار کا انکشاف ہوا ہے۔

جرمن شہر فرینکفرٹ میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ کرونا کے دل کو نقصان پہنچانے کے کیسز زیادہ تر نوجوانوں میں رپورٹ ہوئے، جن کی عمریں 39 برس تک ہیں۔

کرونا جسم کے کس حصے کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے؟ ماہرین کا انتباہ

تحقیق کے مطابق کرونا سے متاثرہ 39 برس تک کے 100 افراد میں سے 80 فیصد کے دل متاثر ہوئے اور 60 فیصد افراد کے دل کے عضلات میں سوجن پائی گئی جس کے پیش نظر ماہرین نے طبی مراکز کو بھی خبردار کردیا ہے۔

دل کو متاثر کرنے کے کیسز جرمنی کے علاوہ امریکا میں بھی سامنے آچکے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال چار اگست کو امریکی ریاست نیویارک سٹی کے اسپتال میں ماہرین نے ایک تحقیقی رپورٹ تیار کی تھی، مطالعے میں بتایا گیا کہ مذکورہ اسپتال کے تقریباً 50 فیصد کرونا مریض ایسے ہیں جن کے گردے وبا کی لپیٹ میں آنے کے بعد ناکارہ ہوئے، انہیں اس سے قبل گردے کی کوئی بیماری تک لاحق نہیں تھی۔

Comments

- Advertisement -