جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں شرکا نے خطے میں امن کو تقویت دینے کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور ملک میں سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

کانفرنس کے شرکا کو آپریشن رد الفساد میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ شرکا نے ملک میں دیرپا امن کے لیے تمام اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کانفرنس میں خطے میں امن کو تقویت دینے کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے مختلف جامعات کے طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں۔ اب وقت ہے کہ اس کے ثمرات سماجی و اقتصادی ترقی کے ذریعے منتقل کیے جائیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا تھا کہ سماجی و اقتصادی ترقی میں تعلیم کا اہم کردار ہے، نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور پاکستان نوجوانوں کا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں