اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

کورکمانڈرکانفرنس میں ملکی اورخارجی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں اہم ملکی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور اوراندرونی و خارجی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اورمستقبل کے آپریشنز سے متعلق تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا ۔

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو جی ایچ کیو میں منعقد ہونے والی تقریب میں آرمی چیف نے واضح پیغام دیا تھا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور معاشی معاونت کاروں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں