بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

شناختی کارڈ میں والدین کا نام درست کروانے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (16 دسمبر 2025): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز اور ریکارڈ میں والدین کا نام درست کروانے کے خواہشمند شہریوں کیلیے طریقہ کار بتا دیا۔

اگر والد یا والدہ حیات ہیں تو ان کو بائیو میٹرک تصدیق کیلیے درخواست دہندہ کے ساتھ نادرا آفس جانا ہوگا۔ ایک بہن یا بھائی (جن کے شناختی کارڈ میں پہلے سے ہی والدین کے نام درست ہیں) کو درخواست گزار کے ساتھ آنا ہوگا اور اور بطور گواہ بائیو میٹرک تصدیق کروانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کی شہریوں کو شناختی کارڈ سے متعلق اہم ہدایات

اگر والد یا والدہ میں سے کسی ایک کا انتقال ہوگیا ہے تو ایک کو درخواست گزار کے ساتھ نادرا آفس جانا ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک بیٹے یا بیٹی کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی کروانا ہوگی۔

اگر دونوں والدین انتقال کر چکے ہیں تو دو بہن بھائی (جن کے شناختی کارڈ میں والدین کے نام درست ہیں) کو درخواست دہندہ کے ساتھ بائیو میٹرک تصدیق کیلیے آنا لازمی ہوگا۔

طریقہ کار:

  • مرحلہ 1: قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر (NRC) جائیں
  • مرحلہ 2: ٹوکن حاصل کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں۔ نمبر آنے پر بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی
  • مرحلہ 3: نادرا افسر تصحیح کی درخواست پر کارروائی کرے گا۔ واضح طور پر والدین کے نام کے غلط اور درست دونوں املا کی نشاندہی کریں
  • مرحلہ 4: معلومات کی تصدیق کریں اور ضرورت پڑنے پر ایک نئی تصویر اور دستخط فراہم کریں
  • مرحلہ 5: مکمل شدہ فارم نادرا سینٹر انچارج کو جمع کروائیں
  • مرحلہ 6: درخواست کیلیے اسٹینڈرڈ یا ارجنٹ پروسیسنگ کی فیس ادا کریں
  • مرحلہ 7: اپ ڈیٹ شدہ شناختی کارڈ کے اسٹیٹس کی نگرانی کیلیے ٹریکنگ سلپ حاصل کریں
+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں