ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں ریکارڈ درستگی کیسے کی جاتی ہے؟ جانیے آسان طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں ریکارڈ درستگی کا طریقہ کار نہایت آسان ہے جس پر عمل کرکے شہری بہت سی پریشانیوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

اس حوالے سے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیوز کے ذریعے عوام الناس کو مطلع کرتے رہتی ہے۔

پی ایل آر اے کی جاری کردہ ویڈیو کے مطابق شہری استقبالیہ پر اپنا اصلی شناختی کارڈ دکھا کر اپنا اندارج کروائیں اور ساتھ ہی اپنی تصاویر اور بائیو میٹرک کی تصدیق کروا کر ٹوکن لازمی حاصل کریں۔

شہری ریکارڈ کی جانچ پڑتال بذریعہ سروس سینٹر آفیشل سے کروائے گا، تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ ریکارڈ میں چیک کیا جائے کہ غلطی ڈیٹا انٹری یا عملہ فیلڈ کی متعلقہ ہے یا نہیں۔

سروس سینٹر آفیشل ڈیٹا انٹری کا عملہ فیلڈ کی تیار شدہ فرد بدر کا اندراج کرکے سروس سینٹرانچارج کو بھجوائے گا۔

سروس سینٹر انچارج فرد بدر کو متعلقہ ریکارڈ سے موازنہ کے بعد تصدیق کیلیے اے ڈی ایل آر کو بھجوائے گا۔ جس کے بعد اے ڈی ایل آر فرد بدر کو تحقیق کے بعد تصدیق کرے گا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں