بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

چائے بنانے اور پینے کا صحیح طریقہ کیا ہے، ماہر غذائیت نے راز کی بات بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں معمول ہے کہ بیشتر لوگ اپنی صبح کا آغاز چائے کے کپ سے کرتے ہیں، چائے محض ایک مشروب ہی نہیں ہے بلکہ کیفین کی وجہ سے خوشگوار اثرات بھی رکھتی ہے۔

گزشتہ روز عالمی سطح پر چائے کا دن منایا گیا، اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر غذائیت ڈاکٹر زہالہ یاسر لطفی نے اس کے فوائد اور نقصانات پر تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ چائے میں اینٹی آکسیڈنٹس جیسے کیٹیچنز اور فلیوونائڈز ہوتے ہیں۔ یہ آکسیڈیٹیو تناؤ کا مقابلہ کرنے، جسم میں نقصان دہ فری ریڈیکلز کو بے اثر کرنے، کینسر، دل کی بیماری اور ذیابیطس جیسی دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

ڈاکٹر زہالہ یاسر لطفی کا کہنا تھا کہ اگر چائے میں دودھ یا چینی کا استعمال زیادہ کردیا جائے تو اس کے پینے کا کوئی فائدہ نہیں، اسکے بنانے کا صحیح اور مفید طریقہ اختیار کرتے ہوئے اس کو تیز آنچ کے بجائے ہلکی آنچ پر صرف دم پر پکایا جائے۔

اس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے پانی کو ابالیں پھر اس میں پتی ڈال کر برتن کو ڈھک کر چولہا بند کردیں۔اسے بنانے اور پینے سے بھی پُرسکون اثر پڑتا ہے جو ذہنی اضطراب کو کم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چائے میں کیفین کی مقدار کم ہوتی ہے جبکہ کافی میں زیاہ مقدار پائی جاتی ہے جو چوکنا پن کو بڑھا سکتی ہے اور توجہ کو بہتر بنا سکتی ہے۔

اور یاد رکھیں کہ کھانے کے فوری بعد بالکل نہ پئیں کیونکہ اس سے کھانے سے جسم کو ملنے والا آئرن ضائع ہوجاتا ہے اور آپ اس کی غذائیت سے محروم رہیں گے۔

چائے کے نقصانات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ چائے کا زیادہ استعمال کچھ لوگوں کے لیے معدے کی خرابی یا ایسڈ ریفلکس کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

چائے میں موجود قدرتی روغن وقت کے ساتھ ساتھ دانتوں کی رنگت کو بتدریج متاثر کر سکتے ہیں۔ دانتوں کی مناسب دیکھ بھال اور چمکدار مسکراہٹ کو برقرار رکھنے کے لیے توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

چائے پینے والوں کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ کافی مقدار میں کیلشیم سے بھرپور غذائیں استعمال کریں کیونکہ چائے کا زیادہ استعمال کیلشیم کے جذب کو متاثر کرسکتا ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں