بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جاری کردہ اقساط میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے بینظیر انکم سپورٹ ملیر اور کورنگی دفاتر پر چھاپے مارے۔

اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے دونوں دفاتر میں سرچ آپریشن کیے اس دوران بی آئی ایس پی میں مبینہ منظم کرپشن سے متعلق انکوائری کی گئی۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران متعدد اہم ریکارڈ اور شواہد برآمد کرلیے گئے ہیں، برآمد شدہ اشیاء میں موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دستاویزات شامل ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران آٹو وِڈراول اور غیرقانونی کٹوتیوں کی چھپائی گئی شکایات بھی برآمد کی گئی۔

کچھ مستحقین کے ڈیتھ سرٹیفکیٹس بھی تحویل میں لیے گئے ہیں، ابتدائی شواہد کے مطابق منظم گروہ بی آئی ایس پی کے مستحقین کا استحصال کر رہا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ برآمد شدہ مواد تحویل میں لے لیا گیا ہے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے، ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں